(اےیوایس)
میزائلوں سے مطمئن نظر آئے کم جونگ نے کہا کہ ملک کی جوہری صلاحیت اور اس کی تیز کارروائی کی باقاعدہ جانچ ’’ذمہ دارانہ مشق‘‘ ہے، خاص طور پر جب ملک کو ’مختلف سیکورٹی خطرات‘‘ کا سامنا کرنا پڑرہا ہو۔
(دسمبر29اےیوایس)
کم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پیانگ یانگ ’ریاستی ایٹمیح جنگ طاقت کے لامحدود اور بلا تعطل ترقی‘ کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا 2026 کے اوائل میں ہونے والی اہم پارٹی کانگریس کی تیاری کر رہا ہے، جو اگلے 5 سالوں کے لیے ملک کے ترقیاتی منصوبے کا تعین کرے گی۔ کے سی این اے نے یہ واضح نہیں کیا کہ میزائل کہاں سے فائر کیے گئے۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج نے اتوار کی صبح پیانگ یانگ کے قریب سنان کے علاقے سے کئی میزائل تجربات کا پتہ لگایا۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا اس سال کے آخر تک مزید میزائل تجربات کر سکتا ہے۔