اُنّاؤآبروریزی کیس: کُلدیپ سینگر کودھچکا ، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پرلگائی روک

(اےیوایس)

(دسمبر29اےیوایس)

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کو اناؤ آبرویز کیس میں بڑا دھچکالگا ہے۔سپریم کور ٹ نے اس کیس میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا معطلی کے فیصلے پر روک لگادی ہے۔

اناؤ آبروریزی کیس میں مجرم کلدیپ سینگر کو عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔دہلی ہائی کورٹ نے اس کیس میں کلدیپ سینگر کی عمر قید کی سزا کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس راحت کے خلاف سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سی بی آئی کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے سی جے آئی جسٹس سوریہ کانت نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگادیا ہے۔

کلدیپ سینگرکو کورٹ کانوٹس

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سینگر کے وکیل سے سی بی آئی کی درخواست کا جواب دینے کو کہا۔ سی بی آئی کی پیروی کررہے ایس جی نے سپریم کورٹ سے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کی وکالت کی ۔ سالیسٹرجنرل مہتا نے کہاکہ یہ ایک ایسا موقع ہے جہاں میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس حکم نامے پر روک لگائیں۔ ہم اس متاثرہ کے تئیں جوابدہ ہیں۔اس پر، سی جے آئی نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک دینے کے حق میں ہیں۔

کلدیپ سینگر کوسزا

سالیسٹر جنرل نے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 376 کے دو حصے ہیں۔ کلدیپ سینگر کو عصمت دری کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ دفعہ 375 کے تحت آتا ہے، جہاں، اگر کسی عہدے پر فائز شخص سے زیادتی کا ارتکاب ہوتا ہے، تو کم از کم قید 20 سال ہے، یا اسے تاحیات  بڑھایا جا سکتا ہے۔اس پر، CJI نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ یہ دفعہ 376(2)(i) کے تحت آتا ہے۔ اگر متاثرہ نابالغ نہیں ہے، تب بھی دفعہ 376i کے تحت کم از کم سزا کا اطلاق ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *