’’عالمی یوم یکجہتی‘‘:یورپ کے تمام بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

’’عالمی یوم یکجہتی‘‘:یورپ کے تمام بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

یکم دسمبراےیوایس

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پریورپ کے تمام بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے، ان مظاہروں میں اسرائیل کے خلاف جنگ بندی معاہدہ توڑنے اور غزہ پر حملوں میں شدت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

۲۹؍نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں افراد نے یورپ کے بڑے شہروں میں اسرائیل کے خلاف اس کی جنگ بندی معاہدہ توڑنے اور غزہ پر حملوں میں شدت لانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔یہ مظاہرے اس وقت ہوئے جب یکم نومبر سے نافذ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے یکم نومبر کو ہی محصورہ غزہ کے کئی حصوں میں اپنی زمینی، بحری اور فضائی کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی، جو تمام اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے۱۹۷۷ء میں اس دن کو ایک بین الاقوامی موقع کے طور پر فلسطین سے منسوب کیا تھا، تاکہ فلسطینی عوام کے ان ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے حمایت کا اظہار کیا جا سکے جن میں خودارادیت، قومی آزادی، خودمختاری، اور۱۹۴۸ء میں بے گھر ہونے والے مہاجرین کے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا حق شامل ہے۔ بعد ازاں فلسطین کے حق میں مظاہروں کے درمیان عوام نے اپنی حکومت پر اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے کھلاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

دریں اثناءغزہ کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے دو سال سے جاری نسل کشی کے آغاز سے اب تک ۷۰؍ ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کر دیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل گزشتہ ماہ نافذ ہونے والی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔محکمہ کے مطابق، ۱۰؍ اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے۳۵۴ فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *