بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان آج بروز منگل منتخب اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ یہ سال 2024 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد ڈھاکہ کی سیاست میں ایک نئی شروعات کی علامت ہے۔
بی این پی کے منتخب رکن پارلیمنٹ راشد الزمان ملت نے اے این آئی کو بتایا کہ “ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری کی تقریب ہمارے پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 9:30 بجے ہوگی۔” شام 4:00 بجے وزراء کی حلف برداری کے لیے ایک اور اجلاس ہوگا۔
واضح رہے کہ 12 فروری کو ہوئے انتخابات میں بی این پی نے بھاری اکثریت حاصل کی۔ 300 نشستوں والی پارلیمنٹ میں بی این پی نے 151 سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ جماعت اسلامی، جو پہلے بی این پی کی اتحادی تھی نے حزب اختلاف کی جماعت کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور دوسری سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری۔ جماعت اسلامی نے حالیہ الیکشن میں خود کو ایک اہم اپوزیشن قوت کے طور پر مستحکم کر لیا ہے۔
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کے مطابق، بی این پی کی قیادت والے اتحاد نے 212 نشستیں حاصل کیں، جب کہ جماعت اسلامی کی قیادت والے بلاک نے 77 نشستوں پر جیت درج کی ہے۔ حسینہ واجد کی بنگلہ دیش عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
بطور وزیر اعظم حلف لینے جا رہے طارق رحمان سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد 17 سال کی جلاوطنی ختم کر کے وطن واپسی کی اور عام انتخابات میں بی این پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔
بھارت کی طرف سے لوک سبھا اسپیکر کی شرکت