واضح رہے کہ تیرہواں عام انتخاب ۱۲؍فروری کو منعقد ہوگا، جو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اگست ۲۰۲۴ء میں ایک پرتشدد بغاوت میں برطرف کیے جانے کے تقریباً ۱۸؍ ماہ بعد ہورہے ہیں، اس بغاوت نے حسینہ کے ۱۵؍ سالہ دور کو ختم کیا تھا۔چیف ایڈوائزر نے انتخابات کو بنگلہ دیش کی تاریخ میں سب سے بڑے انتخابی مقابلے میں سے ایک قرار دیا، جس میں ۵۱؍ سیاسی جماعتیں اور۲۰۰۰؍ سے زیادہ امیدوار شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وسیع پیمانے پر عوامی ایک نئی سیاسی بیداری اور تبدیلی کے لیے عوامی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔
بعد ازاں نوبیل انعام یافتہ نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی اور جماعتی فوائد پر قومی مفاد کو ترجیح دیں۔ انہوں نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ عبوری حکومت اقتدار پر قابض رہنے کا ارادہ رکھتی ہے، انہیں پروپیگنڈہ قرار دیا، اور یقین دلایا کہ جمہوری طور پر منتخب نمائندوں کے عہدے سنبھالنے کے بعد انتظامیہ کا دورانیہ ختم ہو جائے گا۔یونس نے کہا کہ عبوری حکومت انتخاب کے عمل کے اختتام کے بعد فخر کے ساتھ اقتدار تیزی سے منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔جولائی کے نیشنل چارٹر پر ریفرنڈم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے اسے ایک تاریخی جمہوری عمل قرار دیا جو شہریوں کو براہ راست فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے کہ آیا۳۰؍ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے تیار کردہ اصلاحاتی فریم ورک کی توثیق کی جائے۔
تاہم، تنقید کرنے والوں نے محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت پر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف سیاسی انتقام لینے کا الزام لگایا ہے۔ ان کی پارٹی، عوامی لیگ، پر سیاسی سرگرمیاں چلانے اور ۱۲؍ فروری کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ حسینہ کو ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کی ایکلہر کے بعد برطرف کیا گیا تھاجس میں آگ لگانا، سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپیں، متعدد اموات، اور وسیع پیمانے پر بد امنی شامل تھی۔ اس کشمکش نے بنگلہ دیش کے سیاسی اور انتظامی نظام کو مفلوج کر دیا اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کے قیام کا باعث بنا۔