اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ،31 اموات، 169 افراد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

(اےیوایس)

اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ،31 اموات، 169 افراد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 30 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
اس وقت امام بارگاہ کے باہر شہری اپنے پیاروں کی شناخت کے لیے منتظر ہیں کیونکہ انہیں تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زخمیوں میں شامل ہیں یا مر چکے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 169 افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف ہسپتالوں میں 31 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا ہے۔ ترلائی کلاں کے ہی رہائشی 26 سالہ رفت حسین (فرضی نام) بھی اپنے والد کو تلاش کرنے کے لیے ترلائی کلاں میں واقع امام بارگاہ کے باہر موجود ہیں۔ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 30 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اس وقت امام بارگاہ کے باہر شہری اپنے پیاروں کی شناخت کے لیے منتظر ہیں کیونکہ انہیں تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زخمیوں میں شامل ہیں یا مر چکے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 169 افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف ہسپتالوں میں 31 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا ہے۔ ترلائی کلاں کے ہی رہائشی 26 سالہ رفت حسین (فرضی نام) بھی اپنے والد کو تلاش کرنے کے لیے ترلائی کلاں میں واقع امام بارگاہ  انہوں نے اردو نیوز کو بتایا کہ ان کے والد صاحب کی موٹر سائیکل تو یہاں پر کھڑی ہے لیکن انہیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں۔ وہ اپنے والد کی شناخت کے لیے پہلے یہاں اور پھر وہاں سے ہسپتال جانے کا ابھی ارادہ رکھتے ہیں۔ ترلائی کلاں میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ یہاں کی مرکزی امام بارگاہ ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی نمازی نماز ادا کرنے آتے ہیں۔ امام بارگاہ کے اندر داخلے کے لیے دو مقامات پر امام بارگاہ کی مقامی سکیورٹی تعینات تھی تاہم مبینہ طور پر پولیس کا کوئی اہلکار وہاں موجود نہیں تھا۔کے باہر موجود ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *