اجیت پوار کی موت : ممتا بنرجی نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

(اےیوایس)

ممتابنرجی کے علاوہ کئی اپوزیشن لیڈروں  نے بھی شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا:

مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی موت کے المناک طیارہ حادثے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس حادثے کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سازش یا foul play کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اجیت پوار کی موت کی خبر سن کر ’’شدید صدمے‘‘ میں ہیں اور یہ واقعہ ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا : ’’آج جو کچھ ہوا اس نے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ملک میں سیاسی رہنماؤں کے لیے بھی کوئی تحفظ نہیں رہا۔‘‘ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہی قابلِ اعتماد تحقیقات ممکن ہیں ممتا بنرجی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات ہی قابلِ اعتماد ہوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا : ’’ہمیں صرف سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، کسی اور ایجنسی پر نہیں۔ تحقیقاتی اداروں نے اپنی آزادی کھو دی ہے۔‘‘ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کا بھی حوالہ دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ اجیت پوار بی جے پی سے علیحدگی پر غور کر رہے تھے۔ دیگر سیاسی رہنماؤں کا بھی شفاف تحقیقات کا مطالبہ اجیت پوار کے طیارہ حادثے کے بعد کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی مکمل اور شفاف تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے رہنما پرکاش امبیڈکر ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے جوابدہی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ لالو پرساد یادو نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ وہ اس واقعے پر ’’انتہائی دل برداشتہ‘‘ ہیں اور اجیت پوار کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں۔ گورو گوگوئی نے کہا : ’’اجیت پوار جی کے اچانک انتقال پر میں گہرے دکھ میں ہوں۔ ان کی عوامی خدمت مہاراشٹر کی سیاست پر گہرا اثر چھوڑ گئی۔‘‘ پرکاش امبیڈکر نے بھی حادثے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔ حادثے کی تفصیلات : بارامتی میں طیارہ تباہ اجیت پوار ممبئی سے بارامتی جا رہے تھے جہاں انہیں ضلع پریشد انتخابات سے قبل چار عوامی جلسوں سے خطاب کرنا تھا۔ تاہم صبح تقریباً 8:50 بجے ان کا طیارہ بارامتی میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں اجیت پوار سمیت پانچ دیگر افراد بھی ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ ایک 16 سال پرانا Bombardier Learjet 45 تھا جو VSR Ventures Pvt. Ltd. کے زیرِ انتظام تھا اور اس کا رجسٹریشن نمبر VT-SSK بتایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور جائے وقوعہ پر ملبہ پھیل گیا جبکہ دھواں اٹھتا رہا۔ ابتدائی رپورٹ : لینڈنگ کے دوران مشکلات ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اصل وجہ کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ فلائٹ ریڈار ڈیٹا کے مطابق : طیارے نے پہلی بار 8:30 بجے لینڈنگ کی کوشش کی ممکنہ طور پر کم visibility کے باعث ناکامی ہوئی دوسری کوشش 8:42 بجے کی گئی پھر طیارہ 8:45 کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا بعد میں رن وے 11 کے قریب گر کر تباہ ہو گیا بارامتی ایئرپورٹ پر سہولیات کی کمی رپورٹ کے مطابق بارامتی میں visibility کم تھی اور ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت موجود نہیں، جس کی وجہ سے ایسے حالات میں لینڈنگ مزید خطرناک ہو جاتی ہے۔ گھڑی سےشناخت ممکن ہوئی حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔ بعد میں اجیت پوار کی شناخت ان کی پہننے والی گھڑی سے کی گئی۔ طیارہ کمپنی کا دعویٰ : جہاز مکمل محفوظ تھا حادثے کے چند گھنٹے بعد VSR Aviation کے مالک وی کے سنگھ نے India Today TV کو بتایا کہ طیارہ ’’100 فیصد محفوظ‘‘ تھا اور اسے ایک تجربہ کار عملہ چلا رہا تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پائلٹس سمت کپور اور سمبھوی پاٹھک( Sumit Kapoor and Sambhavi Pathak) بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *