اس سال کا عام بجٹ خاص ہوگا۔بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائیگا لیکن خاص بات یہ ہے یکم فروری اتوار کادن ہے اور عموماً اس دن پارلیمان کی کارروائی نہیں ہوتی تاہم اس بار عام بجٹ یکم فروری (اتوار)کو ہی پیش کیا جائیگا۔
۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے یہ اعلان کیا ہے کہ2026 کا عام بجٹ یکم فروری کو 11 بجے پیش کیا جائیگا۔یکم فروری کو اتوار ہے اور عام بجٹ اسی دن لوک سبھا میں مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن پیش کریں گی۔30 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا جائیگا۔
یکم فروری کو بجٹ پیش کرنے کی روایت2017سے شروع ہوئی تھی اور تب سے اب تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔بجٹ سے لوگوں کو یوں بھی کافی اُمیدیں ہوتی ہیں۔ ماہرین کے ساتھ ساتھ عوام میں دلچسپی بجٹ کے تعلق سے قابل دید ہوتی ہے۔
اانفراسٹرکچر،زراعت،صنعت،تعلیم، روزگار،ریئل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں کو بجٹ سے اُمید یں ہیں۔ مانا جارہا ہے کہ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن بنیادی ڈھانچے،دفاع، ریلوے میں سرمایہ کاری، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اس بجٹ میں خاص توجہ دے سکتی ہیں۔
اس بجٹ کو اہم مانا جارہا ہے کیونکہ یہ عالمی کشیدگی اور ٹرمپ ٹیرف کے خدشات کے بیچ پیش جارہا ہے۔ حکومت سے امید ہے کہ وہ اقتصادی ترقی کو سہارا دینے اور دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے بڑے اصلاحاتی اقدامات اٹھائے گی۔