(اےیوایس)
ٹرمپ نے کہا ہے کہ زیلنسکی سے ملاقات کے بعد جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے، تاہم امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ابھی کئی مسائل باقی ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ ہم امن معاہدے کے بہت قریب آ رہے ہیں”۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اور زیلنسکی نے ملاقات کے اختتام کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم کیرا سٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت یورپی رہنماؤں سے بات کی ۔