بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد پہلے انتخاب کا ۱۲؍ فروری ۲۰۲۶؍ کو انعقاد

(اےیوایس)

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد پہلے انتخاب کا ۱۲؍ فروری ۲۰۲۶؍ کو انعقاد

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد پہلے انتخاب ۱۲؍ فروری ۲۰۲۶؍ کو منعقد ہوں گے، اس انتخاب میں تقریباً۳۰۰؍ نشستوں پر رائے شماری ہوگی، غیر مقیم بنگلہ دیشی کل سے۲۵؍ دسمبر تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) ناصرالدین نے جمعرات۱۱؍ دسمبر کو اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش۱۲؍ فروری۲۰۲۶ء کو اپنا تیرہواں قومی پارلیمانی انتخاب منعقد کرے گا۔ یہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بے دخل ہونے کے بعد پہلا انتخاب ہوگا۔ ناصرالدین نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش دنیا کو یہ ثابت کرنے کے لیے تیار ہے کہ وہ ’’آزاد اور جمہوری انتخاب‘‘ کراسکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بنگلہ دیشی شہریوں کو سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے خلاف ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔

بعد ازاں چیف کمشنر نے کہا، اس انتخابی عمل میں، ہم تمام سیاسی جماعتوں، حریف امیدواروں اوررائے دہندگان کی خلوص پر مبنی شرکت اور فعال تعاون کی توقع کرتے ہیں۔میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آنے والے تیرہویں قومی پارلیمانی انتخابات کو کامیاب بنا کر ہمارے جمہوری سفر میں تاریخی کردار ادا کریں۔‘‘دریں اثناء سی ای سی نے تصدیق کی کہ عام انتخابات اور جولائی چارٹر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ۱۲؍ فروری کو ایک ساتھ ہوگی۔واضح رہے کہ اس انتخاب میں تقریباً۳۰۰؍ نشستوں پر رائے شماری ہوگی۔ جبکہ غیر مقیم بنگلہ دیشی کل سے۲۵؍ دسمبر تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق، نامزدگیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ۲۹؍ دسمبر۲۰۲۵ء ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، تقریباً ۱۲۷ء ملین رجسٹرڈرائے دہندگان ہیں، جن میں۴؍ ملین سے زیادہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے شامل ہیں۔دریں اثناءاس انتخاب کے بعد، عبوری سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس، جو اگست ۲۰۲۴ءمیں مظاہرین کی درخواست پر ایک نگران حکومت کی قیادت کرنے کے لیے جلاوطنی سے واپس آئے تھے، اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔۸۵؍ سالہ یونس نے انتخابی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔تاہم انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’بنگلہ دیش ایک نئے مستقبل کے دہانے پر کھڑا ہے۔مجھے پختہ یقین ہے کہ آپ کی فعال اور ذمہ دارانہ شرکت سے، ہم ایک جدید، منصفانہ اور خوشحال ملک تعمیر کر سکیں گے۔‘‘

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *