اگر یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس اس کیلئے تیار ہے:روسی صدرولادیمیر پوتن
دسمبر 4)اےیوایس)
دریں اثناء انہوں نے یورپ کے سربراہوں پر الزام لگایا کہ وہ امریکی نمائندوں سے ملاقات سے پہلے یوکرین تنازع پرامن معاہدہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ روسی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکی نمائندے اسٹیو وِٹکوف اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر، تقریباً چار سالہ جنگ ختم کرنے کیلئےاعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے ماسکو میں موجود تھے۔اس ملاقات سے قبل کئی دنوں تک سفارتی کوششیں ہوئی تھیں۔
بعد ازاں روسی صدر نے کہا، ’’ہم یورپ کے ساتھ جنگ کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے، لیکن اگر یورپ چاہے اور جنگ شروع کرے، تو ہم اس وقت بھی تیار ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ یورپ کے پاس پرامن منصوبہ نہیں ہے، وہ جنگ کی جانب کھڑے ہیں۔‘‘ پوتن نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کے ٹرمپ کے تازہ ترین منصوبے میں یورپی ترمیم صرف ایک چیز پر مرکوز ہیں، پورے امن عمل کو مکمل طور پرسبوتاژکرنا اور ایسے مطالبات پیش کرنا جو روس کے لیے قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔‘‘