اسحاق ڈار کے امریکی قبضے میں موجود جہازوں کے پاکستانی اور ایرانی عملے کی واپسی کیلئے رابطے

(اےیوایس)

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’معرکۂ حق‘ میں پاکستان کی مسلح افواج نے اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
جمعرات کو معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان فضائیہ اور بحریہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی توقعات پر پورا اتریں اور دشمن کے خلاف بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ ایسے وقت میں پیش آیا جب خطے میں کشیدگی عروج پر تھی اور پاکستان کو سکیورٹی کے سنگین چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق افواج پاکستان نے مربوط حکمت عملی، بروقت فیصلوں اور تینوں مسلح افواج کے باہمی تعاون کے ذریعے صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے سنگاپور کے قریب امریکی حکام کی تحویل میں موجود جہازوں پر پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی باحفاظت واپسی کے لیے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ویوین بالاکرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی سمندری عملے کی باحفاظت واپسی پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے امریکی حکام کی تحویل سے 11 پاکستانی، 20 ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک اس صورتِ حال پر قریبی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران واپسی میں بھی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے سنگاپور کی جانب سے تعاون اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفترِ خارجہ اور متعلقہ ادارے امریکی حکام سمیت دیگر فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور جلد از جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *