’’وہ جسمانی طور پر تندرست ہیں لیکن ذہنی تشدد کا شکار ہیں‘‘: عمران خان کی بہن
4th Dec (AUS)
واضح رہے کہ عمران خان کی موت کی افواہوں، تشدد کے الزامات، اور ان کی صحت کے بارے میں عمومی تشویش کے درمیان، عظمیٰ کو منگل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ جب وہ جیل کے اندر عمران سے ملنے گئیںاس وقت جیل کے باہرسیکڑوں حامی جمع تھے۔ وہ۲۹؍ دن میں عمران سے ملنے والی پہلی شخص تھیں۔ اس سے قبلحکام نے عدالتی حکم پر ملاقات سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی، جس کی وجہ سے جیل میں ان کی صحت اور حالت کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ تاہم عظمیٰ کو عمران سے ملاقات کی اجازت اس لیے دی گئی کیونکہ پی ٹی آئی کے حامی راولپنڈی میں درجنوں کی تعداد میں اکٹھے ہو گئے تھے تاکہ حکام کی طرف سے بار بار ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کے خلاف احتجاج کریں۔
دریں اثناء گزشتہ ہفتے، پی ٹی آئی میں عمران کے قریبی ذرائع نے سی این این-نیوز۱۸؍ کو بتایا کہ عمران کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور تقریباً مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مارا پیٹا گیا ہے اور انتہائی سخت قید کا سامنا ہے۔جبکہ عمران کے سابق معاون، ذوالفی بخاری نے پہلے کہا تھا کہ عمران کو۴؍ نومبر کے بعد سے کسی نے نہیں دیکھا ہے اور ان کی حالت یا صحت کے بارے میں کوئیمعلومات نہیں تھی۔بعد ازاں پی ٹی آئی نے راولپنڈی اور قریبی اسلام آباد میں احتجاج کیا۔ڈان نے پی ٹی آئی لیڈراسد قیصر کے حوالے سے بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے حزب اختلاف کے اراکین نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے باہر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اکائی جہاں پارٹی صوبائی حکومت چلاتی ہے، نے عمران کی حمایت میں ریلی کے لیے پشاور-اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کے بلاک کا اعلان کیا۔ایک اور پی ٹی آئی لیڈرنے ڈان کو بتایا کہ پارٹی عمران خان تک رسائی روکنے کے خلاف احتجاج میں موٹروے کو بلاک کرکے اسلام آباد اور پشاور کے درمیان ٹریفک معطل کر سکتی ہے۔