ایران، اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا، ایرانی صدر کی شہباز شریف کو یقین دہانی

(اےیوایس)

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بدھ کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار اور دوستانہ گفتگو 45 منٹ سے زائد جاری رہی۔
وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی دانش مندی اور دُوراندیشی کو سراہا، جنہوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، اور پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش قبول کی۔
شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی اپنے تعظیم  کا اظہار کیا۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کرانے میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسعود پزشکیان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *