ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: ٹرمپ

(اےیوایس)

ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: ٹرمپ
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے، جبکہ امریکہ اپنی فوجی مہم کو جلد مکمل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر اپنے حالیہ خطاب میں متعدد بڑے دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اس تنازع میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور اس کے بیشتر فوجی اہداف مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی اور اتحادی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ اس کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو بڑی حد تک کمزور کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسلامی ریولوشنری گارڈس کورپس (IRGC) کے کمانڈ اور کنٹرول نظام کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا اور امریکہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے، جبکہ امریکہ اپنی فوجی مہم کو جلد مکمل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *