آسٹریلیا: انتھونی البانیز بطور وزیر اعظم، شادی کرنے والے ملک کے پہلے سربراہ
ہیڈن کے والدین اور البانیز کی سابقہ شادی سے ہونے والے بیٹے سمیت خاندان کے ارکان نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کے کتے’’ ٹوٹو ‘‘نے انگوٹھی اٹھانے والے (رنگ بیئرر) کا کردار ادا کیا۔ مہمانوں نے ان پر پھول نچھاور کئے اور شادی کے نغمے گائے گئے۔ اس دوران کئی کابینی وزراء بھی موجود تھے۔ دعوت میں نئے شادی شدہ جوڑے نے فرینک سیناترا کے گانے ’’دی وے یو لوک ٹونائٹ‘‘ پر اپنا پہلا ڈانس کیا۔تاہم البانیز کے مئی میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد منصوبوں کو محدود کرتے ہوئے جوڑا اگلے ہفتے آسٹریلیا میں اپنا ہنی مون منائے گا۔
یہ بھی یاد رہے کہ ۶۲؍سالہ البانیز اور۴۷؍ سالہ ہیڈن کی ملاقات۲۰۲۰ء میں میلبورن میں ایک بزنس ڈنر پر ہوئی تھی، جب وہ اپوزیشن لیڈر تھے۔ ہیڈن ۲۰۲۲ء اور۲۰۲۵ء کے انتخابی مہم کے دوران اور بڑی بین الاقوامی تقریب میں ان کے ساتھ نظر آچکی ہیں، جن میں ملکہ الزبیتھ دوم کی تدفین اور سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ایک ریاستی ڈنر شامل ہے۔اس سے قبل البانیز عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کرنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم بھی بن گئے تھے۔ بعد ازاں اپنے منگنی کے اعلان میں، جوڑے نے کہا تھا کہ’’ وہ ایک دوسرے کو پا کر بہت خوش ہیں۔‘‘