(اےیوایس)
نئی دہلی : ہندوستان میں آج یعنی جمعرات کو ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ اس کی تصدیق مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے کی ہے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کے مطابق آج ماہِ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ کل بروز جمعہ 20 مارچ 2026 کو 30 رمضان ہوگا اور ہفتہ 21 مارچ 2026 کو عید الفطر کی دوگانہ نماز ادا کی جائے گی ۔
وہیں امارت شرعیہ ہند کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج بعد نماز مغرب ہلال کمیٹی کی میٹنگ حضرت مولانا مفتی کفایت حسین صاحب قاسمی نائب امیر شریعت کی زیر صدارت امارتِ شرعیہ کے مرکزی دفتر، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے ، چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے بیشتر مقامات سے رابطہ کیا گیا، کسی جگہ سے رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔