(اےیوایس)
Happy New Year 2026 : نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے اور پورا ملک جشن میں ڈوبا ہوا ہے تو وہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نئے سال 2026 کے استقبال کے لیے جشن کا ماحول ہے۔ دہلی سے لے کر سڈنی تک اور جنوبی افریقہ سے لے کر ماسکو تک لوگ اپنے اپنے انداز میں سالو نو کا جشن منا رہے ہیں۔ جگہ جگہ روشنیوں کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں سے لے کر ریستورانوں تک خوب سجاوٹ کی گئی ہے۔
یوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق اب یکم جنوری 2026 شروع ہو گیا ہے۔ جیسے ہی گھڑی میں رات کے 12 بجے، پورے ملک میں جشن شروع ہو گیا۔ ہر طرف روشنیوں اور آتش بازی کا سماں ہے۔ لوگ موسیقی کی دھنوں پر جم کر رقص کر رہے ہیں۔