اویسی کے ایم ایل اے کرنے لگے وزیراعلی نتیش کمار کی تعریف، بہار میں ٹوٹے گی AIMIM؟

(اےیوایس)

اویسی کے ایم ایل اے کرنے لگے وزیراعلی نتیش کمار کی تعریف، بہار میں ٹوٹے گی AIMIM؟

آٹھ8دسمبر اےیوایس

AIMIM MLA Murshid Alam praised CM Nitish : اسدالدین اویسی کی پارٹی AIMIM کے نومنتخب رکنِ اسمبلی محمد مرشد عالم نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی تعریف کی ہے۔ محمد مرشد عالم نے پیر کو کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار میرے سیاسی گرو ہیں۔ مجھے سیاست میں لانے والے نتیش کمار ہی ہیں۔ میں ان کے کردار کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ نتیش کمار نے بہار کو آگے بڑھایا ہے۔

مرشد عالم نے کہا کہ “میں دوسری پارٹی میں ضرور ہوں، لیکن نتیش کمار کے احسان کو نہیں بھول سکتا۔ میں احسان فراموش نہیں ہوں۔ 2014 میں مجھے نتیش کمار نے جے ڈی یو میں شامل کرایا تھا۔ اپنے علاقے کے مسائل کو لے کر آج ہی میں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی ہے۔” مرشد عالم اپنی نئی رہائش گاہ سے متعلق مسئلے پر ناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

جوکی ہاٹ کے رکنِ اسمبلی مرشد عالم نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کر کے دو بڑی مانگیں رکھی ہیں۔ ان میں جوکی ہاٹ میں دو نئے کالجوں کی منظوری اور ایک اضافی بلاک (اِنسار/اچول) کی منظوری کی مانگ شامل ہے۔

AIMIM  کے پاس ہیں پانچ ایم ایل ایز

2020  کی طرح 2025 کے انتخابات میں بھی AIMIM کے پانچ ارکانِ اسمبلی نے جیت درج کی ہے۔ بائیسی سیٹ سے AIMIM امیدوار غلام سرور نے جیت حاصل کی ہے۔ امور اسمبلی سیٹ سے صوبائی صدر اخترالایمان نے جیت حاصل کی ہے۔ جوکی ہاٹ اسمبلی سیٹ سے محمد مرشد عالم، کوچہ دھامن اسمبلی سیٹ سے سرور عالم اور بہادر گنج سے محمد توصیف عالم نے جیت حاصل کی ہے۔ یہ تمام سیٹیں مسلم اکثریتی سیمانچل کے اضلاع کی ہیں۔

2020 میں چار ایم ایل اے RJD میں چلے گئے تھے

غور طلب ہے کہ 2020 کے انتخابات میں بھی AIMIM کے پانچ ارکانِ اسمبلی جیتے تھے، لیکن انتخاب کے بعد ان میں سے چار ارکان نے پارٹی چھوڑ کر تیجسوی یادو کی پارٹی آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ صرف صوبائی صدر اخترالایمان پارٹی کے واحد ایم ایل اے بچے تھے۔ تاہم 2025 کے انتخابات میں RJD نے AIMIM سے آئے کسی بھی سابق ایم ایل اے کو ٹکٹ نہیں دیا۔ لیکن AIMIM نے نئے امیدوار میدان میں اتار کر دوبارہ چار سیٹوں پر جیت حاصل کر لی ہے۔

کیا AIMIM کے ایم ایل اے جے ڈی یو میں جائیں گے؟

بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے 85 سیٹیں جیت کر ایوان میں دوسرے نمبر کی پارٹی بن گئی ہے۔ جبکہ 89 سیٹوں کے ساتھ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ ایسے میں بحث ہے کہ کیا AIMIM کے ارکانِ اسمبلی کو جے ڈی یو میں شامل کرا کر جے ڈی یو اپنی تعداد سب سے زیادہ بنا سکتی ہے؟ بہار کے سیاسی حلقوں میں اس طرح کی باتیں چل رہی ہیں۔ ان سب کے درمیان AIMIM  کے رکنِ اسمبلی مرشد عالم کی جانب سے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی تعریف کئی امکانات کو ہوا دیتی نظر آ رہی ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *