پاکستان: جہاز رانی کے توسیعی منصوبے، بندر گاہوں پر سعودی سرمایہ کاری کے لیے کوششیں

(اےیوایس)

پاکستان کی طرف سے اپنے جہاز رانی (میری ٹائم) کے شعبے کو وسعت دینے اور خطے کی نئی صورت حال میں اسے مضبوط متبادل کے طور پر پیش کرنے کے لیے بدھ کے روز اہم سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے سامنے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع رکھے گئے ہیں، جن کا مقصد بندر گاہوں کی گنجائش بڑھانے کے علاوہ لاجسٹکس نیٹ ورکس اور انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے جہاز رانی جنید انور نے پاک سعودی بزنس کونسل کے سربراہ منصور بن محمد السعود اور دیگر سعودی ارکان کے ساتھ ویڈیو لنک پر ایک تفصیلی میٹنگ کی، جس کے بعد اسلام آباد میں وزارت کی طرف سے باضابطہ پریس ریلیز بھی جاری کی گئی؛ اس ملاقات کے دوران پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کو ‘لینڈ لاکڈ’ وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے لیے ایک موثر میری ٹائم گیٹ وے بنانے کے تصور کو اجاگر کیا گیا اور وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ‘سعودی ویژن 2030’ کے تحت کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم، گوادر پورٹ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور کورنگی فش ہاربر اتھارٹی میں باہمی تعاون و سرمایہ کاری کے طویل مدتی اور بہترین مواقع موجود ہیں جہاں سعودی سرمایہ کار ان تجویز کردہ منصوبوں کے علاوہ بھی اپنی دلچسپی کے مطابق سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *