(اےیوایس)
ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) نیوی نے ایک بیان نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کسی بھی فوجی جہاز کے گزرنے کی کوشش کو ’’پختہ اور فیصلہ کن جواب‘‘کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاسداران نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (X) پلیٹ فارم پر لکھا کہ اس کا اس آبی گزرگاہ پر ’’مکمل قبضہ‘‘ہے، اور صرف غیر فوجی جہازوں کو مخصوص ضوابط کے تحت گزرنے کی اجازت ہے۔ دریں اثناء پاسداران نے امریکی جہازوں کے آبنائے سے گزرنے کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ کسی بھی فوجی جہاز کی دراندازی کی کوشش کا ’’سخت مقابلہ‘‘ کیا جائے گا۔
وضح رہے کہ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران، امریکہ اور پاکستان کے درمیان پاکستان میں سہ فریقی مذاکرات جاری ہیں، جہاں آبنائے ہرمز سے متعلق مسائل گفتگو کے اہم ترین نکات میں شامل ہیں۔تاہم یہ پیش رفت ان خبروں کے بعد ہوئی جب متعدد امریکی بحریہ کے جہازوں نے سنیچرکو آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کا دعویٰ کیا، جو۲۸؍ فروری کو ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد سے اس طرح کی پہلی نقل و حرکت ہے۔بعد ازاں خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق، ایک امریکی اہلکار نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، اور بتایا کہ یہ آمدورفت ایران کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر کی گئی۔