واضح رہے کہ تحفظ کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے جارحانہ واقعات پیش آ رہے ہیں۔ دوجارک نے بتایا کہ بدھ کو ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) کے لاجسٹک قافلے کو روکا، اپنی بندوق امن دستوں کی طرف کی اور مشین گن سے فائرنگ کی جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ یونیفل نے منگل کو کہا کہ گزشتہ ماہ لبنان میں ایک امن دستے کو مارنے والا پروجیکٹائل اسرائیلی فوجی ٹینک نے فائر کیا تھا۔
اس کے علاوہ انسانی بحران دیگر تنازعات تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ جس میں سوڈان کے، شمالی دارفور میں شادی کی تقریب پر ڈرون حملے میں کم از کم۳۰؍ شہری ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ دوجارک نے کہا، ’’ہم اس اور شہریوں کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ شہریوں اور شہری اہداف کے خلاف ڈرون سے حملے ناقابل قبول ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ چاڈ میں۱۰؍ لاکھ سے زائد سوڈانی مہاجرین امداد کی کمی کے باعث بنیادی خدمات میں جان لیوا تخفیف کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے صرف۱۰؍ میں سے۴؍ مہاجرین کو امداد مل پا رہی ہے۔ساتھ ہی یمن کے بارے میں دوجارک نے کہا کہ ’’سیلاب کے ساتھ بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور ضروریات بڑھ رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ۲۲؍ ملین سے زائد افراد، جن میں۱۰؍ ملین سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں، انسانی امداد کے محتاج ہیں۔
